Wednesday, May 8, 2024

حکومت کا کل سے ٹرینیں چلانے کا اعلان

حکومت کا کل سے ٹرینیں چلانے کا اعلان
May 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عید پر گھروں کو جانیوالوں کیلئے آسانی پیدا کر دی گئیں۔ حکومت نے کل سے ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایس او پی کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی۔ 20 مئی سے 30 ٹرینیں چلیں گی، حالات بہتر ہوئے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔ خیبر میل، عوامی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، گرین لائین سمیت 15 اپ اور 15 ڈاؤن ٹرینز کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسافر ماسک لگا کر اسٹیشنز پر آئیں گئے۔ مسافروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ شہری کسی کو لینے یا اسٹیشن چھوڑنے نہ آئیں، 20 مئی سے 21 مئی تک پہلے مرحلے میں پندرہ ٹرینیں چلائی جائیں گئی۔ ریلوے کو ماہانہ 15 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں تبدیلی ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے خود بات کروں گا، ایس او پیز کی میں خود نگرانی کروں گا۔ اکتیس مئی تک حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسی طرف وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو شیخ رشید کو استعفیٰ دینا ہو گا۔