Friday, April 26, 2024

حکومت کا کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کا اینٹی کرپشن ماڈل لاگو کرنے کا فیصلہ

حکومت کا کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کا اینٹی کرپشن ماڈل لاگو کرنے کا فیصلہ
July 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کا اینٹی کرپشن ماڈل لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چینی حکام اینٹی کرپشن ماڈل کے تحت پاکستانی بیورو کریسی کو تربیت فراہم کریں گے۔ پہلے مرحلے میں وفاقی بعد میں صوبائی بیورو کریسی کو تربیتی سہولیات دی جائیں گی۔ چین کی جانب سے پاکستان کو مفت تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں وزارت خزانہ سے گریڈ 17 تا 20 کے افسران سے درخواستں بھی طلب کی گئیں ہیں۔ ٹریننگ کے دوران سرکاری افسران کو 11 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے 22 اگست 2019  سے 4 ستمبر تک ٹریننگ سیشن ہو گا۔ ٹیکس سسٹم مینجمنٹ کی تربیت 26 اگست سے 8 ستمبر تک ہوگی۔ سمارٹ سٹی فریم ورک کی تیاری کیلئے 17 تا 30 ستمبر تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، پاکستان میں چائینا کا غربت کے خاتمے کا ماڈل نافذ کرنے کیلئے 10 سے 23 اکتوبر کے درمیان تربیت جائے گی۔ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے ممکنہ فوائد کے بارے میں حکمت عملی کی تیاری کیلئے 9 سے 22 اکتوبر کے درمیان تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ چین میں رائج انسداد دہشت گردی کی پالیسی کو پاکستان میں نافذ کرنے کے بارے میں تربیت 15 تا 28 اکتوبر ہو گی۔ سرمایہ کاری اور تجارتی سہولیات کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی تربیت 18 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہو گی۔ انڈسٹریل پارکس بنانے اور ان کی مینجمنٹ کی ٹریننگ 8 سے 21 نومبر کے درمیان ہو گی۔ سرکاری وسائل میں کفایت اور کرپشن کے امکانات کے خاتمے کیلئے 26 نومبر سے 9 دسمبر کے دوران تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔