Thursday, March 28, 2024

حکومت کا کرونا بارے آگاہی کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت کا کرونا بارے آگاہی کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
March 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا کرونا بارے آگاہی کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایران سے ‏زائرین کی واپسی بارے بھی اہم فیصلے کر لئے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق ‏اعوان نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملکر کام کرنے کا ہے۔ معاون خصوصی صحت نے مزید دو افراد میں کرونا کی تصدیق ‏کر دی۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس ہوا۔ میڈیا کو ‏بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مزید ‏افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایک سندھ اور ایک اسلام آباد میں سامنے ‏آیا ہے۔ ایران سے زائرین کی واپسی کا طریقہ کار طے پایا ہے۔ فی الوقت ایران ‏کے ساتھ فضائی سروس معطل ہے۔ ایران سے زائرین کی واپسی بارے اہم فیصلے ‏کئے ہیں۔ ‏ظفر مرزا نے بتایا کہ کرونا بارے آگاہی کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔ کمیٹی میں وزارت صحت، اطلاعات و آئی ایس پی آر کے ایک ایک ارکان ‏شامل ہوں گے۔ ‏معاون خصوصی صحت نے مزید دو افراد میں کرونا کی تصدیق ‏کردی۔ ملک  میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اب چار ہو گئی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن نے ‏کرونا بارے تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملکر کام کرنے کا ‏ہے۔۔کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔ کرونا وائرس سے متعلق تمام سیاسی ‏جماعتوں کو عوامی آگاہی میں کردار اداکرنا چاہیے۔ حکومتی رہنمائوں نے بتایا کہ وباء پھیلنے کی صورت میں ہسپتالوں میں عملہ کہ ‏تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ کچھ ہسپتالوں کو خصوصی طور پر کرونا ‏کیلئے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہسپتالوں میں مزید ‏بھرتیاں بھی کی جا سکتی ہے۔ آج کے اجلاس کی سفارشات منگل کو کابینہ اجلاس ‏میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گی۔