Wednesday, May 1, 2024

حکومت کا کراچی کی صفائی کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

حکومت کا کراچی کی صفائی کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کراچی کی صفائی کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔ بارش سے شہر قائد کی ابتر صورتحال ہوگئی۔ وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کی صفائی کیلئے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی پہنچ کر صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے این ڈی ایم اے کو کراچی بھیجنے کیلئے وفاقی کابینہ سے ہنگامی منظوری لے لی۔ فوج کی مدد سے شہر بھر کی صفائی اور بارش کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔