Friday, April 26, 2024

حکومت کا ’’ کامیاب پاکستان‘‘ پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ’’ کامیاب پاکستان‘‘ پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ’’ کامیاب پاکستان‘‘ پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی لانچنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فلاحی منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑاپروگرام ہو گا۔ ہاوسنگ منصوبے، سکل ڈویلپمنٹ، آسان قرض پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 40 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا ہے۔ ہیلتھ کارڈ، زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہیں۔