Wednesday, April 24, 2024

حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنیکا فیصلہ

حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنیکا فیصلہ
July 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے 25 ارب روپے بھی جاری کردئیے، مارک اپ بھی 6 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا۔ حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ قرض پر مارک اپ میں 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کردیا۔ اس کے علاوہ قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ روپے کردی گئی۔ نوجوان کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ جو نوجوان مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں۔ عثمان ڈار ے کہا کہ دوسرے فیز میں نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا، بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی۔ ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔