Thursday, May 2, 2024

حکومت کا ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

حکومت کا ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
January 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت کو ڈی جی کا اضافی چارج ملے گا،امجد علی اعوان کو متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ  کر لیا جس کے بعد  آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 21 کے حسن بیگ کو ڈی جی  سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن شارخ نصرت کو ڈی جی کا اضافی چارج دیا جائے گا ، سمری  وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔ واضح رہے حسن بیگ کو نگران حکومت نے جون 2018 میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات کیا تھا ۔ حکومت نے امجد علی اعوان کو متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا بھی فیصلہ  کر لیا ، امجد علی اعوان کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود عہدے پر فائز ہیں ۔ نئے سی ای او کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کیلئے وفاقی کابینہ میں سمری پیش کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق مستقل سی ای او کی تعیناتی تک عقیل جعفری کو چارج دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔