Tuesday, May 21, 2024

حکومت کا چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچنے کا اعتراف

حکومت کا چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچنے کا اعتراف
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔

ادارہ شماریات نے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں چینی 140 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر، چینی، گھی سمیت 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، ایل پی جی اور آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی جبکہ پیاز کی قیمت میں 2 روپے کمی آئی۔