Thursday, April 25, 2024

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، حکومت نے نئے چیئرمین نیب کیلیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے وزیر قانون کو آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نئے چیرمین نیب کی تعیناتی تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید ہی خدمات سر انجام دیں گے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔