Wednesday, May 8, 2024

حکومت کا پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
June 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 30 فیصد موٹر سائیکلیں، رکشے، بسیں اور ٹرک بجلی پر چلیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں چھوٹی بڑی کاریں بھی بجلی پر چلیں گی ۔ پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی قومی اقتصادی کونسل نے منظورکرلی۔ وفاقی کابینہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی کل بجٹ اجلاس سے قبل منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق پالیسی پر عملدرآمد سے 70 فیصد پٹرول کی بچت ہو گی۔ 2030 تک 5 لاکھ تا 10 لاکھ  بجلی پر چلنے والی گاڑیاں شاہراہوں پر چلیں گی۔ الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کیلئے حکومت  کئی طرح کی مراعات دے گی۔ مینوفیکچرنگ سامان کے لئے ڈیوٹی فری منگوایا جاسکے گا۔ مینوفیکچنر کے لئے سیلز ٹیکس چھوٹ  دی جائے گی ۔ بیٹری مینوفیکچرنگ ریسرچ سنٹر بھی مقامی طور قائم کرے گی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت سائس و ٹیکنالوجی مشترکہ ریسچ سنٹر قائم کریں گی۔ تین ہزار سی این جی اسٹیشنز الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن بن جائیں گے۔ موٹرویز جی ٹی روڈز پر بھی الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت ہو گی۔ چارجنگ انفرا اسٹرکچر کیلئے ڈیوٹی فری سامان کی سہولت ہوگی۔ دس سال میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کی جائیں گی۔