Thursday, April 25, 2024

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
October 15, 2020
اسلام آباد (92  نیوز) حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104 روپے 6 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت 103 روپے 97 پیسے برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے پر رہے گی۔ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں اکتوبر کے ماہ میں مستحکم  رکھی جائیں گی۔