Friday, May 3, 2024

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
September 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بر قرار رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے  کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ماہ اکتوبر  میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں رکھا جائے گا اور قیمتیں ماہ  ستمبر کی سطح پر ہی برقرار رہیں گی ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد  گیس کی قیمت  میں 10سے 143 فیصد تک اضافہ کیا جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہونے سے عوام حکومت وقت کی پالیسیوں سے نالاں نظر آرہے ہیں ۔