Monday, September 16, 2024

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے 555 ارب روپے کمانے کا انکشاف

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے 555 ارب روپے کمانے کا انکشاف
February 3, 2016
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 555 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے 555 ارب روپے اکٹھے کئے اور ایسا تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور درآمدات کے باعث ممکن ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اتنی خطیر رقم ٹیکس ریونیو کا پانچواں حصہ بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد روکے رکھے اور جنرل سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا۔ جنرل سیلز ٹیکس ، کسٹم ڈیوٹیز اور پٹرولیم لیوی کی مد میں اکٹھے کئے گئے 555 ارب روپے گزشتہ مالی سال سے 6.6 فیصد زائد تھے۔ اس سے حکومت کے اس دعویٰ کی حقیقت سامنے آئی ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی نے ریونیو کے اکٹھے کرنے کے عمل کو متاثر کیا ہے۔ خیال کے سال دو ہزار چودہ اور پندرہ کے خاتمے تک خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔