Saturday, April 20, 2024

حکومت کا پراپرٹی کے ذریعے ٹیکس چوری کی رقم بلیک منی قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کا پراپرٹی کے ذریعے ٹیکس چوری کی رقم بلیک منی قرار دینے کا فیصلہ
July 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے پراپرٹی کے ذریعے ٹیکس چوری کی رقم بلیک منی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ،  ٹیکس ریکارڈ کی چیکنگ کے بعد پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائیگا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ریکارڈ کی چیکنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ، جس سے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی جائے گی اور کریک ڈاون کا آغاز کیا جائیگا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان سے پراپرٹی کی خرید پر ایک فیصد اور نان ٹیکس پئیر سے 2 فیصد کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ودہولڈنگ ایجنٹ کو خریدار کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اب پراپرٹی کے خریداروں کے شناختی کارڈ کی کاپی اور ٹیکس ریکارڈ باقاعدگی سے چیک ہوگا

نان ٹیکس پئیر سے دو کی بجائے ایک فیصد ٹیکس کٹوتی پر ود ہولڈنگ ایجنٹ کو ملزم قرار دیا جائے گا۔