Friday, April 19, 2024

حکومت کا وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

حکومت کا وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار
September 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

شہری کو تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ مؤقف اختیار کیا کہ تحائف کی تفصیل دینے سے غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔

عدالت نے درخواست پر پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔