Wednesday, April 24, 2024

حکومت کا نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

حکومت کا نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ
November 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ موجودہ ایف بی آر ختم کرکے نیا ادارہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کے نام سے تشکیل دیا جائے گا۔ ٹیکس نیٹ کوبڑھانے اور محصولات کی وصولیوں کو شفاف بنانے کے لئے اصلاحات شروع کر دی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ٹیکس نظام اور ریونیو کلکشن اداروں کے فارمولے کی کلیئرنس دے دی گئی۔ حکومت نے نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ ٹیکس کلیکشن کا نیا ادرہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ موجودہ ایف بی آر ختم کرکے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ  تشکیل دیا جائے گا۔ کسٹم اور انٹرنل ریونیو کے علیحدہ علیحدہ خودمختار ایف بی آر ہونگے۔ دستاویز کے مطابق فارمولے کے تحت پالیسی سازی اور انتظامی امور کے بھی علیحدہ علیحدہ سربراہ تعینات کیے جائیں گے۔ انٹرنل ریونیو سسٹم یعنی آئی آر ایس کے کمشنر کا نیا نظام بھی تشکیل دیا جائے گا۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا ڈیٹا سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ تاجروں اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے فکس ٹیکس کا نیا نظام لایا جائے گا۔ نئے نظام کے لیے رپورٹنگ سسٹم بھی نئے سرے سے ترتیب دیا جائے گا۔ نیو ڈیٹا سسٹم کے ذریعے کاروباری خرید و فروخت اور آمدنیوں کا تعین کیا جائےگا۔ ٹیکس جمع کرنے کے نئے نظام کے ساتھ ہی ٹیکس کا نیا ریٹ نافذ کیا جائے گا۔