Sunday, September 8, 2024

حکومت کا نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ

حکومت کا نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ
March 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ دعوت قبول کرلی تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں پاکستان کادورہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز تحریری دعوت نامہ نیپال میں بھارتی ہم منصب کے حوالے کرینگے۔ سفارتی ذارئع کے مطابق سارک ممالک کا 19 واں سربراہی اجلاس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔ دعوت قبول کرلی گئی تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں پاکستان کادورہ کرینگے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز 17 مارچ کو سارک کانفرنس وزارتی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پوکھارہ نیپال میں ہونےو الے اجلاس میں سارک سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔