Saturday, April 20, 2024

حکومت کا نان فائلرز کیلئے زمین اور گاڑی خریدنے پر پابندی کا اعلان

حکومت کا نان فائلرز کیلئے زمین اور گاڑی خریدنے پر پابندی کا اعلان
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے نان فائلرز کے لئے زمین اور گاڑی خریدنے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل 2018 کی منظوری دے دی ، حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے  نان فائلرز کو گاڑی اور جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی شق واپس لے لی جبکہ ارکان  اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے سمیت پنشن کا حق دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ ہوگا بینکوں میں بڑی رقم رکھنے والے نان فائلرز کو پکڑیں گے،169 نان فائلرز کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ریاست اتنی کمزورنہیں جتنی نظرآتی ہے ۔ریاست میں دم ہے کہ نان فائلرزسے پیسہ نکلواسکے۔ وزیر خزانہ نےایوان کو بتایا مجموعی طور پر گردشی قرضہ 1200 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ٹرانسمیشن لائنز بچھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ اور دور دراز علاقے نظر انداز کیے گئے۔