Friday, April 26, 2024

حکومت کا ناروے واقعہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا اعلان

حکومت کا ناروے واقعہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا اعلان
November 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے ناروے واقعہ عالمی فورمز پر اتھانے کا اعلان کر دیا ، وزیر اعظم عمران خان نے شدید رد عمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ حکومت نے ناروے واقعہ کے خلاف کور کمیٹی نے  اسلامی تعاون تنظیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اعظم عمران خان نےکہا اسلام کیخلاف اشتعال انگیز کارروائیاں قابل قبول نہیں، کسی کوجذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،مسلم ممالک کو اسلاموفوبیا کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا،ناروے ذمہ داروں کوکٹہرےمیں لائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اشتعال انگیز کارروائیاں قابل قبول نہیں، کسی کوجذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔