Wednesday, April 24, 2024

حکومت کا نئے سال پر قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ

حکومت کا نئے سال پر قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ
January 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے قوم کو نئے سال کا تحفہ دیا۔ پٹرول 4 روپے 86 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے کمی سے نئی قیمت  90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کمی سے نئی قیمت  106 روپے 68 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے کمی سے نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈٰیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے کمی سے نئی قیمت 75 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔