Friday, April 26, 2024

حکومت کا منی بجٹ میں سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ

حکومت کا منی بجٹ میں سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے منی بجٹ میں سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق  فنانس سپلیمنٹری بل کے ذریعے نئے ٹیکس ریٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ ادویات کے خام مال کے علاوہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی ۔ تیار موبائل فونز پر ہر قسم کی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ تین سیٹوں سے زیادہ کی پرائیویٹ گاڑیوں پر مزید ٹیکس لگایا جائے گا۔

بیرون ملک تیار کیئے گئے ڈرامے نشر کرنے پر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پرچون فروشوں کے لیئے ٹیکس ادائیگی کا قانون مزید سخت کر دیا جائے گا۔ تمام بزنس اور انڈسٹری کے رعایتی ٹیکس ریٹ ختم کردیئے جائیں گے۔ تمام انڈسٹری کے لئے زیرو ریٹنگ کے ذریعے چھوٹ ختم کی جائے گی۔ امپورٹ ڈیوٹی اور ٹیکس ریٹ کے خلاف اپیل کی سماعت کا حق ایف بی آر سے واپس لے لیا جائے گا۔

غیر ملکی دودھ اور خوراک پر دی گئی 8 ارب روپے کی چھوٹ ختم کی جائیگی۔ امپورٹڈ ڈبل روٹی ، انڈے ،آلو ، پیاز ، ناشتے کے سیرئیلز اور چکن پر حاصل 36 ارب روپے کی چھوٹ واپس لی جائے گی۔ خشک دودھ اور لنڈے کے کپڑوں کو دی گئی 14 ارب روپے کی  چھوٹ بھی ختم کی جائے گی ۔