Monday, May 6, 2024

حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے ، عمران خان

حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے ، عمران خان
January 4, 2019
انقرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہماری حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔ ٹاب گروپ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا پاکستان میں سی پیک منصوبے سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی ۔ سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانےکیلئے کام کر رہےہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا میرے ساتھ میری وزرا کی ٹیم ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت بڑھے گی ۔ پاکستان 210 ملین آبادی کا ملک ہے ، زیادہ تعداد نوجوان نسل کی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ ہماری حکومت کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔ ہم پچاس لاکھ سستے گھر بنانے جا رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ عمران خان نے کہا پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے نصف پاکستان میں ہیں۔ تیل گیس اور معدنیات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان ترکی دوطرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔ دونوں ملک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔