Sunday, May 5, 2024

حکومت کا معاشی صورتحال میں بہتری کا دعوی، تازہ اعدادوشمار جاری

حکومت کا معاشی صورتحال میں بہتری کا دعوی، تازہ اعدادوشمار جاری
December 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے معاشی صورتحال میں بہتری کا دعوی کرتے ہوئے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔

پارلیمانی سیکرٹری تجارت عالیہ حمزہ کے مطابق ایکسپورٹ گڈز ستائیس فیصد اضافے کے ساتھ بارہ ارب 35 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ چار ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 12 فیصد اضافہ ریکارڈ سے دس ارب ساٹھ کروڑ ہوگئیں۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جولائی تا اکتوبر2022 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر ہیں۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے جولائی تا نومبر2022 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد بڑھیں۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالیہ حمزہ نے مزید کہا ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی۔ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔ لارج سکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔