Friday, April 26, 2024

حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
March 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے میں مزید نکات شامل کرنے کیلئے صوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے۔