Friday, April 26, 2024

حکومت کا مختلف منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض لینے کا فیصلہ

حکومت کا مختلف منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض لینے کا فیصلہ
March 13, 2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک سے دو ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت 2013 سے اب تک آٹھ ہزار ارب روپے کا ملکی و غیرملکی قرضہ لے چکی ہے جس سے ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ بائیس ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک سے 2ارب سے زائد کا قرضہ توانائی، انفراسٹرکچر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیاجائے گا۔ ان منصوبوں میں حکومت کی جانب سے بھی سرمایہ کاری عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک اب تک ایشیائی ترقیاتی بنک کا 27.5ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔