Monday, September 16, 2024

 محمد زبیر کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا  

 محمد زبیر کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا  
January 30, 2017
اسلام آباد(92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نجکاری کمیشن  زبیر عمر کو گورنر سندھ مقررکردیا ہے  ۔ نواز شریف نے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی جس کے بعد صدر نے سمری پر دستخط کردیئےہیں ۔ زبیر عمر سندھ کے بتیس ویں گورنر کے عہدے کا حلف جمعرات کو اٹھائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نے انیس روز کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد محمد زبیر عمر کو سندھ کا گورنر مقررکردیا ہے  ۔ زبیر عمرعہدہ  سنبھالنے پر  سندھ کے بتیس ویں گورنر ہوں گے ذرائع کے مطابق زبیر عمر کی بطور گورنری  منظوری کے لیے سمری صدر مملکت کو بھیجی گئی جنہوں نے سمری پر دستخط کردیئےہیں ۔  زبیرعمرنےنائنٹی ٹونیوزسےگفتگومیں گورنرنامزدکرنےکی تصدیق کردی۔   انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے کرنے والے  زبیر عمر پچیس سال  تک آئی بی ایم میں اعلیٰ عہدوں پر  کام کرتے رہے وہ دوہزار بارہ تیرہ میں مسلم لیگ ن کی میڈیا اور اکنامکس کمیٹی سےمنسلک ہوئے بعد  میں انہیں چیئرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ اور پھر چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کیا گیا ۔ان کے چھوٹے بھائی اسد عمر پی  ٹی آئی  کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی ہیں۔ محمد زبیر عمر کو سعید الزماں صدیقی کے گیارہ جنوری کے انتقال کے بعد نیا گورنر سندھ بنایا جارہا ہے ۔