Thursday, April 25, 2024

حکومت کا فاٹا سےمتعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے پرغور

حکومت کا فاٹا سےمتعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے پرغور
March 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کےلئے فاٹا اراکین کو یقین دہانی کرادی۔ فاٹااراکین نے نائنٹی ٹونیوزسےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخابات میں ووٹ ڈالنا ان کا قانونی حق ہے۔ فاٹا کےعوام کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے رفقا اوراتحادیوں سےفاٹا سےمتعلق آرڈیننس واپس لینے کےلیے مشاورت کی ہے ۔ وزیراعظم کےظہرانے میں پارلیمانی رہنماؤں سےصدارتی آرڈیننس سےمتعلق رائے لی گئی جس کےبعد حکومت نے فاٹا اراکین کویقین دھانی کرائی ہے کہ صدارتی آرڈیننس آج کسی بھی وقت واپس لے لیا جائےگا۔ صدارتی آرڈیننس واپس لینے کی صورت میں کل فاٹا کی چارسیٹوں پرانتخابات ہوسکتےہیں۔