Friday, April 19, 2024

حکومت کا فاٹا سے متعلق شوبازڈرامہ قبول ہےنہ گورنر کےماتحت تسلیم کرینگے: آصف زرداری

حکومت کا فاٹا سے متعلق شوبازڈرامہ قبول ہےنہ گورنر کےماتحت تسلیم کرینگے: آصف زرداری
March 8, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر آصف علی زدردای کا کہنا ہے کہ حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈرامہ قبول ہے نہ گورنر کےماتحت فاٹا کو تسلیم کرینگے۔ حکومت فاٹا اصلاحات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائے۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا پی پی پی اور بے نظیر بهٹو کا خواب ہے، ہمارے خواب پورے ہونے جا رہے ہیں  حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈرامہ قبول نہیں۔ پانامہ لیکس کیس پر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد رد عمل دیں گے کہتے ہیں کہ عمران خان دوستی کا جب ہاتھ بڑھائیں گے پھر سوچیں گے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی صوبوں کو اختیارات ہیں کے پی کے کو بھی اختیارات ہونے چاہیں۔ فاٹا اصلاحات فی الفور کی جائیں۔