Thursday, April 25, 2024

حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ،ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی

حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ،ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی
October 11, 2020
لاہور (92 نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا گیا، گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے ایک اور تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں  ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں گیس 5 روپے فی کلو مہنگی، جبکہ گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوا ہے۔ گزشتہ 3 دن کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ جبکہ گھریلو سلنڈر 120 روپے، کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں تفتان باڈر سے درآمد روکنےکی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت سارے معاملے کی جانچ پڑتال کرے وگرنہ آنے والے دونوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاملہ کنٹرول نہ ہوا تو ایل پی جی کا شارٹ فال متوقع ہے، جس میں قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔ حکومت ایل پی جی پر لگے ٹیکسز کا خاتمہ کرے جب ہم ٹیکس ادا کرتے ہیں تو پھر اسمگل کیوں کریں گئے۔ عرفان کھوکھر کہتے ہیں غیرمعیاری سلنڈر فروخت کرنے والے ہمارے ساتھ نہیں،سی این جی اسٹیشن لگاکر باپ کا مال سمجھ کر اڑایا گیا، ایک سی این جی اسٹیشن ساٹھ گھروں کی گیس ایک گھنٹے میں کھا جاتا ہے۔