Monday, May 13, 2024

حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ، پٹرول چار روپے 26پیسے مہنگا

حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ، پٹرول چار روپے 26پیسے مہنگا
June 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ، پٹرولیم قیمتوں میں پھر اضافہ کرتے ہوئے پٹرول چار روپے 26پیسے مہنگاکر دیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول 8 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیجی تھی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔