Tuesday, April 16, 2024

حکومت کا عازمین حج کو 5 ارب روپیہ واپس کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عازمین حج کو 5 ارب روپیہ واپس کرنے کا فیصلہ
July 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عازمین حج کو 5 ارب روپیہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیسوں کی واپسی کل سے شروع ہو جائے گی۔ عازمین حج کو فی کس 26 سے 67 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اغاز 5 جولائی سے کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد سے تمام چارٹرڈ فلائٹس روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت حجازمقدس جائیں گی ۔ وزیر اعظم عمران خان 5 جولائی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور میاں مشتاق کی سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی۔  ملاقات میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے آغاز اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم نے حاجیوں کی سہولت کے لیے ہدایات دیں۔ وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور میاں مشتاق  نے  سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کو حتمی شکل  دے دی گئی ۔