Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان

حکومت کا شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان
November 19, 2020
لاہور (92 نیوز) حکومت نے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کردیا۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین ذرائع سے ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نوشین حامد بولیں، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، چائنا کی فرم کی ویکسین کے ٹرائل بھی پاکستان میں چل رہے ہیں۔ امید ہے رواں ماہ کے آخر تک معاہدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا، چینی دوا کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں، ہوسکتا ہے متاثرین کو ہر سال کورونا ویکسین لگوانی پڑے۔ کووڈ ویکسین ایک بار نہیں ملے گی، بیجز میں ملے گی۔ کووڈ سے متعلق فورم کے پلیٹ فارم سے بھی دوا حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا، کووڈ ویکسین کی مختلف کمپنیوں کی مختلف قیمتیں ہیں۔ کورونا پہلی بار دریافت ہوا ہے، تفصیل پتہ چلنے میں وقت لگے گا۔