Saturday, April 20, 2024

حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانیکا اعلان

حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانیکا اعلان
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

حکومتی رہنما کہتے ہیں صرف زبانی باتوں سے ریکارڈ تبدیل نہیں ہوتے، درخواست دینا پڑتی ہے۔ شہبازشریف نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید کہا گیا کہ بھائی کی وطن واپسی کا جھوٹا بیان حلفی دینے والے کو تاریکی میں بھاگنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔