Friday, March 29, 2024

حکومت کا سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

حکومت کا سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
December 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کل وفاقی کابینہ اجلاس میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اٹھایا جا سکتا ہے۔

وزیر پارلیمانی اُمور بولے کہ اگر ووٹ بیچنے کا شک ہو تو ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں۔

بابر اعوان نے مز ید کہا کہ وزارت پارلیمانی اُمور اور الیکشن کمیشن کا آپس میں رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔