Monday, September 16, 2024

حکومت کا سیاسی مخالفین کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سیاسی مخالفین کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ
April 30, 2017
لاہور(92نیوز)حکومت کا سیاسی مخالفوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں جاتی امراء میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال کا مثبت حل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ ن کی سیاسی میدان میں پالیسی جارحانہ ہوگی جلسوں سے طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا ہے وزیراعظم نے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا میڈیا میں  وزیراعظم سے متعلق بیانات درست نہیں۔ تفصیلات کےمطابق نیوزلیکس کے حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن اورآئی ایس پی آرکا ردعمل سامنے آنے پر وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات نے سر جوڑ لئےجاتی امرا میں ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ اجلاس میں ملک میں جاری موجودہ سیاسی صورتحال کا مثبت حل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔  دو گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوا  وزیرداخلہ اور وزیرخزانہ نے واپسی کی راہ پکڑی تومریم نواز کا ٹویٹ سامنے آ گیا جس میں اُنہوں نے کسی کو بھی ذمے داری سونپے جانے کی تردید کر تے ہوئے کہا کسی  کو ذمہ داری نہیں دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی محاذ پر جارحانہ   پالیسی کے لیے اقدامات پر   غور کیا گیا۔