Friday, March 29, 2024

حکومت کا سی پیک کی سیاسی اونرشپ نہ لینا پریشان کن، شہباز شریف

حکومت کا سی پیک کی سیاسی اونرشپ نہ لینا پریشان کن، شہباز شریف
August 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سی پیک کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں حکومت کا سی پیک کی سیاسی اونرشپ نہ لینا پریشان کن ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں کہا، قومی اہمیت کا منصوبہ غیرسنجیدہ رویے سے سست روی کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے جوابی ٹویٹ میں کہا، شہباز شریف سی پیک کو سیاست سے دور رکھیں۔ کہا کہ، صنعتی زون کی تعمیر، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام جاری ہے۔