Thursday, March 28, 2024

حکومت کا سولہ فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان

حکومت کا سولہ فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سولہ فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں اور چوروں کیلئے بھی۔ کرتوت سامنے آنے پر کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ پہلے ہی کہا تھا پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔ یہ سارے لوگ ایکسپوز ہوں گے۔