Friday, May 17, 2024

حکومت کا سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ نے ایسے بیورو کریٹس کو ڈیڈ ووڈ‘‘  قرار دے کر متعلقہ وزراء کو انہیں برطرف کروانے کی کارروائی شرع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی تمام وزراء کو حکومتی امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹ کے خلاف برطرفی کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزراء نے کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں میں بعض بیورو کریٹس کو بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ بیشتر بیورو کریٹس نااہلی اور بعض سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت کو ناکام کرناچاہتے ہیں۔ اب بیوروکریٹس کی برطرفی کے عمل کے بعد وزرا کی مرضی کے مطابق وزارتوں میں نئے بیورو کریٹس تعینات کیے جائیں گے۔