Sunday, September 8, 2024

حکومت کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کیلئےمختلف آپشنز پر غور

حکومت کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کیلئےمختلف آپشنز پر غور
January 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت  نے سانحہ چار سدہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف آیشنز پر غور شروع کر دیا ہے پاکستان افغانستان کو واقعہ کے ناقابل تردید شواہد اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش کریگا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر قومی سلامتی کے اعلی سطحی اجلاس میں عسکری حکام ، انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان سانحہ چار سدہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف آپشنز رکھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کو باچا خان یونیورسٹی دہشتگردی واقعہ سے متعلق ناقابل تردید شواہد پیش کریگا اور افغانستان سے دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کریگا ذرائع نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی بھی پیشکش کریگا۔ سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کے بعد متعدد اجلاسوں میں شواہد کی روشنی میں مختلف آپشنز اختیار کرنے پر غور کیا ہے۔اداروں نے عمر منصور رحمت اللہ اور تحریک طالبان قیادت کے باہمی رابطوں سے متعلق بھی شواہد جمع کیے ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اعلی سطحی اجلاس میں ان آپشنز پر اہم فیصلے متوقع ہیں تاکہ دہشتگردی کے واقعات کو روکا جاسکے۔