Friday, April 19, 2024

حکومت کا ریلیف پیکج اصل میں تکلیف پیکج ہے، مسلم لیگ ن

حکومت کا ریلیف پیکج اصل میں تکلیف پیکج ہے، مسلم لیگ ن
November 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کا ریلیف پیکج اصل میں تکلیف پیکج ہے، جھوٹے الزامات لگانے والے شفافیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور مصدق ملک نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کی، خواجہ سعد رفیق نے دوران گفتگو کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ عام آدمی کی دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہوچکا، ریلیف پیکج تکلیف پیکج ہے، مہنگائی سے لوگ بد حال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی اس وقت ایک انگھوٹا چھاپ صدر بن گئے ہیں۔ ہمارے پاس ووٹ ہوتے تو عارف علوی کا محاسبہ کرتے۔ نیب کا یہ رونا روتے تھے ساری دال کالی نکلی، مخالفین کو پھانسو اور خود کو قابو نہ آنے دو۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا پارلیمنٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے، پاکستان کا کوئی ریاستی ادارہ ان کے شر سے نہیں بچا۔ ن لیگ نے روڈ میپ بنالیا ہے، مہنگائی کے خلاف ماتم کریں گے اور مطالبہ کریں گے قیمتیں کم کریں۔

ن لیگی رہنماء ایاز صادق نے کہا اس گورنمنٹ کو استعفی دے کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے، بڑھتی قیمتوں کے بعد ایک ہی چیز سامنے آتی ہے جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو حکمران چور ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا ایک مہینے بجلی اور تیل کی قیمت بار بار بڑھا رہے ہیں، نیب آرڈینیس میں وزیر اعظم، وزراء ، وزیر اعلیٰ کو پوچھا نہیں جاسکتا۔ الیکشن ریفارمز کو غلط طریقے سے کررہے ہیں۔