Friday, March 29, 2024

حکومت کا رمضان المبارک اور متفقہ عید کیلئے مفتی پوپلزئی سے رابطے کا فیصلہ

حکومت کا رمضان المبارک اور متفقہ عید کیلئے مفتی پوپلزئی سے رابطے کا فیصلہ
May 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے الگ الگ رمضان اور عید کے چاند کے مسئلے کے حل کیلئے مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک اور عید کے چاند کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس مئی کو پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے وزارت مذہبی امور، محکمہ اوقاف کے حکام ملاقات کرینگے اور رمضان اور عید کے چاند کے حوالے سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے تحفظات کو دور کرینگے۔ sardar yousaf   وزارت مذہبی امور نے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چھ جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں کراچی میں ہو گا۔