Friday, May 10, 2024

حکومت کا درآمدی اشیاء پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کا درآمدی اشیاء پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا درآمدی اشیاء پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 92 نیوز نے نئے ٹیکس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق فیکٹری خام مال، پٹرولیم مصنوعات، موبائل فونز، ایل این جی، آرایل این جی پر یہ شرح لاگو نہیں ہوگی۔ استعمال شدہ کپڑے، جوتے بھی مستثنیٰ ہونگے۔

ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی یہ شرح مستثنیٰ اشیاء کے علاوہ تمام درآمدات پر لاگو ہوگی۔ مہنگائی کی بنیادی وجہ بننے والی یہ شرح اب امپورٹ کی گئی۔ ہزاروں اشیاء پر لاگو ہوگی۔ خوراک کی اشیاء، گاڑیاں، پرزہ جات، فرنیچر، تعمیری اشیاء اور ہزاروں دیگر آئٹمز شامل ہونگے۔ تمام ڈیوٹی اور ٹیکس قیمت میں شامل کرکے 3 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون کی تمام شرائط کا اطلاق ہوگا۔

سونا، چاندی، پلانٹ، مشینری اور فیکٹریوں کے پرزہ جات بھی مستثنیٰ ہونگے۔ اضافی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس امپورٹر سے کاٹا گیا ان پٹ ٹیکس تصور ہوگا۔ اس کٹوتی پر رجسٹرڈ امپورٹرز کو ریفنڈ کا کلیم داخل کرنے کی اجازت ہوگی۔