Friday, April 26, 2024

حکومت کا خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوران اجلاس حکومتی قانونی ٹیم کا کہنا تھا تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیر آئینی و غیر قانونی ہیں اور فیصلہ قانون، غیر شرعی اور انسانیت کے منافی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں  میں تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی۔ تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔