Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ

حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ
February 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خالد جاوید خان نگران سیٹ اپ میں بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خالد جاوید خان کو بطور اٹارنی جنرل بنانے پر مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں نگران دور حکومت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب انور منصور خان سے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے  استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ ان کا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کر دی۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے پیر کو جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگایا تھا جس پر پاکستان بار کونسل نے ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔