Friday, April 19, 2024

حکومت کا جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو بڑی عید کی تعطیلات کا فیصلہ

حکومت کا جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو بڑی عید کی تعطیلات کا فیصلہ
July 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بڑی عید پر صرف تین چھٹیاں ہونگی۔ حکومت نے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو عید کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا۔ کورونا کے باعث عید کی صرف تین تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔ عید کے تیسرے دن چھٹی نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔