Tuesday, May 21, 2024

حکومت کا تندور کے گیس ریٹ میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

حکومت کا تندور کے گیس ریٹ میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
September 7, 2019
لاہور (92 نیوز) حکومت نے روٹی کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اچھا اقدام اٹھا لیا اور تندور کے گیس ریٹ میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ مذاکرات میں نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پنجاب حکومت کو روٹی کی قیمت بڑھانے پر قائل کرنے میں ناکامی پر ایک بار پھر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت کی ناں  نان روٹی ایسوسی ایشن کی دُم پر پاؤں ثابت ہوئی اور انہوں نے ایک بار پھر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی تاہم حکومت کے تازہ ترین فیصلے کے بعد  92نیوز سے بات کرتے ہوئے صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گِل کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات پر عملی پیش رفت کی ضرورت ہے۔ تندور والوں کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد گیس بجلی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا لیکن روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن اس سے پہلے 29 اگست کو صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہڑتال اور احتجاج کر چکی ہے۔