Friday, April 26, 2024

حکومت کا تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

حکومت کا تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ
November 24, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) حکومت نے پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کا سکیورٹی پلان تبدیل ہوگا ۔چینی باشندوں  کی سکویرٹی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کا سکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی بڑھائی اور چینی شہریوں کی سکیورٹی اسکریننگ کی جائے گی ۔