Friday, May 17, 2024

حکومت کا بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

حکومت کا بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کا بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں سے متعلق سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی۔ وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں سے حوالے سے سمری بھی وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ بائیس کے سینیئر افسر حسن ناصر جامی کو سیکرٹری نجکاری ڈویژن تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرری کے منتظر گریڈ بائیس کے سینئیر افسر شوکت علی کی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ نجکاری ڈویژن کے سیکرٹری کا عہدہ کئی ہفتوں سے خالی ہے۔