Thursday, April 25, 2024

حکومت کا بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان

حکومت کا بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان
April 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی فریاد سنی گئی۔ حکومت نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کردیا۔ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے نے پلان مرتب کرلیا۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، جاپان اور انڈونیشیا سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائےگا۔ 15 سے 19 اپریل تک بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کولایا جائے گا۔ سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کو 2 پروازوں سے لایا جائے گا۔ ایک پرواز ملتان اور دوسری لاہور ایئرپورٹ پر اترے گی۔ یو اے ای سے آزاد ہونیوالے 410 قیدی پاکستان آئیں گے۔ تھائی لینڈ اور جاپان سے 270 افراد کو واپس لایا جائے گا۔ عمان سے 360 پاکستانی کل پاکستان پہنچیں گے۔ انڈونیشیا سے 225 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ اسی پر بات کرنے کیلئے ہمارے ساتھ ٹیلی فون لائن پر موجود ہیں۔