Thursday, May 9, 2024

حکومت کا بڑا فیصلہ ، پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے کا حصہ

حکومت کا بڑا فیصلہ ، پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے کا حصہ
August 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے کا حصہ بن گیا۔ پاکستان کا حتمی سیاسی و جغرافیائی نقشہ جاری کر دیا گیا۔ آزاد اور مقبوضہ کشمیر، لداخ، جموں، گلگت بلتستان اور فاٹا شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نےعالمی برادری کو  دو ٹوک پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں جب تک زندہ ہیں کشمیر کیلئے جدو جہد چلتی رہے گی۔ یہ نقشہ حصول منزل  کا پہلا قدم ہے۔ نقشہ پاکستان کے اصولی موقف کی تائید اور بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی نفی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کو ان کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں  پاکستانی نقشے میں انٹرنیشنل بارڈر کو واضح کردیا گیا ۔ جو مؤقف بند کمروں میں پیش کرتے تھے آج پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا ۔ بھارت  کا 5 اگست کا نقشہ اپنی قوم اور دنیا کے ساتھ مذاق تھا۔ پاکستان نے واضح کر دیا یہ پورا علاقہ متنازعہ اور حل طلب ہے۔ متنازعہ علاقے کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری سے ہی ہو گا۔ کشمیری قیادت نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے  کا خیر مقدم کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کہتے ہیں  یہ نقشہ کشمیریوں کے جذبات کا ترجمان ہے ۔ کشمیر کی سرحد ہماچل پردیش سے شروع ہوتی ہے ، مسئلہ اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے  بھی کشمیری پاکستان  سے الحاق چاہتے تھے ۔ سردار عتیق احمد کہتے ہیں کشمیر کی پوری ریاست فطری طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔